ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سی یو ایم ایس سی اینا 19 ہزار 638 کنٹینرز لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ پاکستان کی پورٹس اینڈ شپنگ انڈسٹری کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوگیا، ملکی تاریخ کے اب تک کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز پاکستان پورٹ پہنچ گیا۔ ایم ایس سی اینا جدید صلاحیتوں اور خطے میں سٹرٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑے بحری جہازوں کی آمد سے شپنگ کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو شپرز اور صارفین دونوں کیلئے فائدہ مند ہے۔