اسلام آباد ‘پنجاب‘ خیبرپی کے کریک ڈائون‘ 63گیس کنکشن منقطع‘ 16لاکھ جرمانہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبرپی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کر یک ڈاؤن کے دوران مزید 63 گیس کنکشن منقطع کردئیے ہیں جبکہ 16 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا اور 8 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 07 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے سوئی ناردرن گیس نے کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور 1 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 26 گیس کنکشن منقطع کیے اور 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 4 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے