بنچ کی عدم دستیابی، الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس ڈی لسٹ کر دیا
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بینچ کی دستیابی پر کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کو سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے تھے۔