• news

نااہلی اختیار، جواب کیلئے الیکشن کمشن کو 13 جون تک آخری مہلت 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمشن کے نااہل کرنے کا اختیار کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرانے کیلئے 13جون تک آخری مہلت دے دی۔ عدالت میں وفاقی حکومت نے جواب میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ عدالت نے منیر احمد کی درخواست کو اگلے ہفتے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کی شق 4 آئین پاکستان کے متضاد ہے، الیکشن کمیشن کسی کو نااہل نہیں کرسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن