پنجاب کابینہ کے بانی پی ٹی آئی کو کیسوں میں نامزد کرنے کے معاملہ کیخلاف رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کابینہ کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور رہنماؤں کو کیسز میں نامزد کرنے کی منظوری کا معاملہ پر فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ پہلے مصدقہ نقول درخواست کیساتھ لگائیں پھر سماعت کریں گے۔ وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نقول فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا لیکن انکار کردیا گیا،سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب کابینہ نے 24 مئی کو پی ٹی آئی لیڈرز کو مزید کیسز میں نامزد کرنے کی منظوری دی۔ ایسے حالات میں پنجاب کابینہ کا بے بنیاد فیصلہ مزید خرابی ہوگی۔عدالت پنجاب کابینہ کے 24 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔