• news

خیبر پی کے: غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے ایف سی پولیس کی مزید 5 پلاٹونز تعینات 

پشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، خیبر مہمند  سمیت صوبے بھر میں غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی کے لئے ایف سی، پولیس، ایف آر پی پولیس کے مزید پانچ پلاٹوں کی تعیناتی کردی ہے۔ جبکہ غیر ملکی انجینئرز کی آمد ورفت کے حوالے سے بم پروف گاڑیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے۔ شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا تھا جس کے بعد چار سے زائد اعلیٰ پولیس افسران کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی بی کو سی پیک منصوبوں کیلئے 20کروڑ روپے مزید جاری کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم کی توثیق کے بعد اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن