نارنگ ریلوے سٹیشن کے اردگرد دکانوں کی تعمیر کو روکا جائے : انجمن تاجران
نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)ریلوے سٹیشن نارنگ کے اردگرد ملحقہ ساڑھے چار کنال اراضی پر دکانیں بنانے کی بولی چند افراد کو لیز پر جگہ الاٹ کر دی گئی محکمہ ریلوے سٹیشن کو خوبصورت بنانے کی بجائے اس پر دکانیں بنا کر گندگی میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے پہلے سے موجود سو سے زائد دکانوں کی وجہ سے گندگی میں اضافہ اور راستے بھی بند ہوگے اب اس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے دکانوں کی تعمیر کو فوری روکا جائے انجمن تاجران کے عہدیداران ارشد باجوہ حاجی اشرف ظہیر ارشدمغل سیٹھ شاہد محمود حاجی ارشدزرگر اظہر حسین بلو فاروق احمد اعوان کی سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گفتگو ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مطالبہ ہے ریلوے سٹیشن کے ارد گرد ریلوے اراضی پر شہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوامی پارک بنائے جائیں ہم مزید دکانیں بنانے کے اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور وفاقی وزیر ریلوے اور مقامی سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں ریلوے سٹیشن کے اردگرد اراضی کو خالی کرا کر عوامی پارک بنائے جائیں ۔