جمعیت علماء پاکستان پی پی 141 کا اجلاس ‘ قاری عابد حسین صدر منتخب
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جمعیت علماء پاکستان پی پی 141 کا اہم اجلاس حاجی محمد طاہر جاوید نقشبندی کی صدارت میں جامعہ غوثیہ رضویہ میں منعقد ہواجس میں پی پی 141 کی تنظیم سازی کیلئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری عابد حسین قادری رضوی واضح اکثریت سے صدر اور رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ باقی عہدیداروںمیںسینئرنائب صدر قادری شیر اسلم قادری،نائب صدور چودھری محمدارشد ،پیر خلیل چشتی ، منیر نورانی ، ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال معصومی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ محمد کامران طاہر نقشبندی منتخب ہوگئے اجلاس میںعلامہ ڈاکٹر فیاض الحسن جمیل الازہری،خورشید عالم ‘ قاری کرامت نقشبندی ،سیٹھ انو،رمضان ساغر،قاری اشرف،رانا زاہد ‘ علامہ شیر محمد، محمد جیلانی قادری،محمد یعقوب قادری اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔