• news

خانقاہ ڈوگراں : بیوی کو تشدد  کرکے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنیوالے ملزم عباد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں میاں علی ڈوگراں کے رہائشی عباد علی نے تین روز قبل بیوی کو ڈنڈے سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا سر میں گہری چوٹ آنے سے ملزم کی بیوی شانزہ موقع پر جاں بحق ہو گئی تھی ۔ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں درج کیا گیا تھا ۔سب انسپکٹر علی حسن نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن