• news

لیسکو نارنگ کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن لاکھوں روپے کی ریکوری، 13 پرمقدمہ

نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) لیسکو نارنگ کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن لاکھوں روپے ریکوری کر کے درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او لیسکو نارنگ عمران مبشر نے نارنگ منڈی کے مختلف دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 لاکھ سے زائد ریکوری کر کے 13 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ۔سٹی پریس کلب نارنگ سے گفتگوکرتے ایس ڈی او عمران مبشر ہاشمی نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن