• news

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف  کا فیصلہ تسلیم نہ کرکے دنیا بھر میں  نئی جنگ کی ابتدا کر دی : طاہر مجید 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی جنونیت کیخلاف عالمی عدالت انصاف کی اتھارٹی تسلیم نہ کی گئی تو تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار ہو گی عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ فلسطینیوں کے اخلاقی اور قانونی حق کی جانب مثبت پیشرفت ہے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر امریکی انتظامیہ کی خاموشی حیران کن ہے اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو تسلیم نہ کرکے دنیا بھر میں نئی جنگ کی ابتدا کر دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک محمد بوٹا،سکندر مجید کے ہمراہ تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن