قصور: ڈاکوؤں نے مقامی صحافی سے لاکھوں روپے و دیگر سامان چھین لیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈاکوئوں نے صحافی کو لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی اقبال گھر کی طرف جارہا تھا کہ ریلوے پھاٹک بائی پاس کے قریب ڈاکوئوں نے روک کر تین لاکھ بیس ہزار روپے ،لائسنسی اسلحہ اور دیگر سامان لوٹ لیا واضح رہے کہ چند روز قبل اسی بائی پاس روڈ پر ڈاکوصحافی ملک آصف کو بھی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے بائی پاس روڈ پر بڑھتی وارداتوں پر شہریوںنے آئی جی پنجاب ‘ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے ملزموں کو گرفتار کیاجائے ۔