• news

  غزہ پر فاسفورس بموں کی بارش کی جا رہی ہے :فرقان عزیزبٹ 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پی پی 64 فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تازہ ترین سفاکیت،امت مسلمہ کے سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگانے اور مظلومین غزہ سے اظہار یکجہتی کے لئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج آج بروز جمعتہ المبارک منایا جائے گا۔ گوجرانولہ میں احتجاجی مظاہرہ امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری کی قیادت میں کیا جائے گا۔فرقان عزیزبٹ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فاسفورس بموں کی بارش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن