کامونکی:ڈکیتی کی وارداتیں شہری مال و زر سے محروم
کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پولیس ملازم سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ رات واہنڈو کے پولیس اہلکار فرحان اسلم سے موضع لالوپور کے قریب دو ڈاکو بارہ ہزارروپے چھین کر لے گئے۔ہرپوکی کے احتشام خلیل،الطاف اور علی نجم سے بھروکی ورکاں کے قریب تین ڈاکو سات ہزارروپے،موبائل فونز اور قیمتی گھڑیاں چھین کر لے گئے۔سادھوکی کے قریب دو ڈاکو سلامت پورہ کے قاسم سے پینتالیس ہزارروپے لوٹ کر لے گئے۔