پنجاب بھر میں مزید 29 سمارٹ تھانے بنانے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار)پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مزید 29 سمارٹ تھانے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس منصوبے پر 56 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ایک تھانہ لاہور اور باقی 28 تھانے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بنائے جائیں گے۔جس کی منظوری کیلئے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہروں میں سمارٹ تھانے ایک کنال کے رقبہ پر تعمیر کیے جائیں گے جبکہ ان تھانوں کی عمارت 2 منزلہ ہو گی جبکہ دیہی علاقوں میں سمارٹ تھانے دو کنال کے رقبہ پر تعمیر کئے جائیں گے اور ان کی عمارت ایک منزلہ ہو گی۔