پنجاب یونیورسٹی کانفرنس ،عدلیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا:مقررین
لاہور(لیڈی رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور بڑے مجرموں کو سزا دینے کیلئے عدلیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا اور متعلقہ قوانین میں جدید ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں لانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز اور انسٹیٹیوٹ فار لیگل ریسرچ اینڈ ایجوکیشن کے اشتراک سے ’’کرپشن، فراڈاور منی لانڈرنگ گٹھ جوڑ: چیلنجز اور حکمت عملی‘‘ کے موضوع پرایک روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ظفر اقبال کلانوری،سید شہباز بخاری،چوہدری غلام مرتضیٰ،ڈاکٹر محمد رمضان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔