عماد وسیم کو پسلیوں میں تکلیف چوتھا ٹی ٹونٹی میچ نہ کھیل سکے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل راؤنڈر عماد وسیم کے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ نہ کھیل سکے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کہا ہے کہ عماد وسیم کو گزشتہ روز پسلیوں میں تکلیف کی شکایت تھی۔ گزشتہ روز بیٹنگ پریکٹس کے دوران عماد کو تکلیف محسوس ہوئی۔ٹیم انتظامیہ نے کہا کہ آل راؤنڈر کے ضروری ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں چوتھا میچ نہیں کھلایا جارہا۔ٹیم مینجمنٹ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل عماد وسیم مکمل فٹنس بحال کرلیں گے۔