• news

بلاول بھٹو کے لاہور سے  الیکشن لڑنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بلاول بھٹو زرداری کے این اے 127 سے غیر قانونی الیکشن لڑنے کے حوالے سے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 203 (3) پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127 لاہور کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رکنیت رکھنے پر پابندی لگائی، استدعا ہے الیکشن کمیشن کو اپنے ہی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔ قانون کے تحت کوئی بھی شہری دو سیاسی جماعتوں کا ممبر نہیں بن سکتا، بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127 سے تلوار کی بجائے تیر کے نشان پر الیکشن لڑا۔ بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کی بجائے آصف زرداری کی پارٹی کے نشان پر الیکشن لڑا، بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی جبکہ آصف زرداری کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن