تبدیلی سرکار کے دور میں پہلی بار ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ہوا: خورشید شاہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے دور میں پہلی بار ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ہوا اور اس کے بعد ملک کی حقیقی سیاسی جماعتوں نے ملکر ملک کو شدید مالی بحران سے نکالا۔ ملک اس وقت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اور اس کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ سونامی سرکار کے ایک اہم مالیاتی عہدے دار نے اپنی حکومت میں ہی کہہ دیا تھا کہہ ملک بنکرپٹ ہوچکا ہے۔