• news

 کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان سے محروم 

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں  ‘چوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے لیاقت آباد میں زین کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ55ہزار‘زیورات، موبائل فون دیگر سامان، ماڈل ٹاؤن میں سفیان ‘ اس کی فیملی سے 4لاکھ 80ہزار ‘ زیوارات ‘ موبائل فون، رائے ونڈ میں نوید سے 2 لاکھ 98 ہزار‘موبائل فون،ہڈیارہ میں جبار سے 2 لاکھ 55ہزار ‘ موبائل فون،ٹاؤن شپ میں نعمان سے ایک لاکھ 70 ہزار ‘ موبائل فون،شمالی چھائونی سے  راشد سے ایک لاکھ 45 ہزار‘ موبائل فون،گلشن راوی میں سجادسے  25 ہزار‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت میں ارشاد سے 20 ہزار‘ موبائل فون،کاہنہ میں فرقان سے 5ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے  موبائل شاپ کے تالے توڑ کر 3لاکھ 45ہزار‘ موبائل فون چوری کرلئے ۔چوروں کے ڈیفنس،ریس کورس اورمصطفی ٹاؤن سے 3گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، شیراکوٹ، مزنگ، لوئر مال، کاہنہ،گرین ٹاؤن،کاہنہ،سندر اور شاہدرہ سے9 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ۔

ای پیپر-دی نیشن