فتح گڑھ مبینہ غلط انجکشن لگنے سے لڑکی ہلاک، عطائی خاتون گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ہربنس پورہ کے علاقے فتح گڑھ میں نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 24 سالہ سحرش جاں بحق ہو گئی ہے۔سحرش کے ورثاء کے مطابق جسم میں درد اور بخار کی شکایت پرسحرش اپنی چھوٹی بہن لائبہ کے ساتھ کلینک گئی،جہاں مبینہ طورپر غلط انجکشن لگانے سے سحرش دم توڑ گئی۔اطلاع ملنے پر جب ہم کلینک پہنچے تو سحرش کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور جسم نیلا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ عطائی ڈاکٹر گل فشاں کے خلاف درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کلینک کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔