• news

اساتذہ کی ٹرانسفر، پوسٹنگ کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف 

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی۔ نئی ٹرانسفر پالیسی نے ممکنہ طور پر اساتذہ کی بڑی مشکل آسان کر دی۔ نئی ٹرانسفر پالیسی کے تحت ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفر اب پورا سال کھلی رہے گی۔ معذور، بیوہ، مطلقہ، لانگ ڈسٹنس، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفر بھی پورا سال کھلی رہے گی۔ تاہم صرف بہت ضروری کیسز ہی اس ضمن میں ڈیل کئے جائیں گے۔ نئی پالیسی کے مطابق جنرل ٹرانسفر اور میوچل ٹرانسفر سال میں دو بار ہو سکے گی۔ یہ ٹرانسفرز گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کے دورانیہ میں ہو سکیں گی۔ وزیر تعلیم نے تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کرنے اور تمام ضلعی کمیٹیوں کو درخواستوں پر فیصلہ ایک مہینے کے عرصہ میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن