• news

وزیر مملکت برائے آئی ٹی سے ٹیکنالوجی کمپنی کے وفد کی ملاقات 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، سکلز ڈویلپمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وفد سے گفتگو میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر پر مرکوز ہے، معاشی ترقی کے لیئے آئی ٹی سیکٹر پر مکمل بھروسہ ہے۔ ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کیلئے تربیت ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن