(ن) لیگ ‘ پیپلز پارٹی کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں: ماجد منظور کاہلوں
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر چودھری ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اب کسی کو قومی خزانے پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے کرپٹ ٹولہ اپنی خیر منائے قوم ان سے ملکی دولت کی لوٹی گئی پائی پائی کا حساب لے گی، بجلی، پٹرول، گیس کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے ہوشربا کرایوں سے عوام میں یہ یقین پختہ ہوچکا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ اپنی عیائشیوں کا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہی ہے جس سے غریب سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں یہ ہمیشہ اپنے ذاتی و خاندانی مفادات کی تکمیل کرتے آرہے ہیں عوام کی خیر خواہی کی ان سے امید باندھی نہیں جاسکتی ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔