پاکستان پر عائد یورپی سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہو سکا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ریویو بورڈ نے معاملہ ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا۔ ایاسا ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم سول ایوی ایویشن اور پی آئی اے سمیت دیگر آپریٹرز پر عائد پابندیوں پر حتمی فیصلے کیلئے معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا جس کے پیش نظر پی آئی اے کو ٹی سی او لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔