• news

دفتر محتسب پنجاب کے ایڈوائزر آصف اقبال کے بیٹے نے امریکہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

لاہور(نیوز رپورٹر)دفتر محتسب پنجاب کے ایڈوائزر اور سابق بیوروکریٹ چوہدری آصف اقبال کے بیٹے محمد فیضیاب نے یونیورسٹی آف آئیووا امریکہ سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ محمدفیضیاب یونیورسٹی آف آئیووا سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنیوالے پہلے پاکستانی ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیضیاب نے اپنی تعلیمی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں اورحوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن