• news

 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا منصب سنبھالنے پر راغب نعیمی کے اعزاز میں تقریب  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) داتا دربار میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے منصب سنبھالنے پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف نے کی۔ تقریب میں مفتی محمد رمضان سیالوی، صاحبزادہ بدر الزمان قادری، مولانا عرفان اللہ اشرفی، مفتی ابوبکر، شیخ جمیل اختر سمیت علمی، دینی اور روحانی حلقوں کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی۔ راغب نعیمی، طاہر رضا بخاری اورمفتی محمدرمضان سیالوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا محراب ومنبر استحکام وطن کیلئے ہمہ وقت مستعدہیں۔ علماء اور دینی طبقات سوسائٹی میں اتحاد ویگانگت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔بین المسالک یگانگت اور بین المذاہب مکالمہ وقت کی ضرورت ہے۔ شرکاء نے راغب نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن