اولمپئن خواجہ جنید وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے سپورٹس تعینات
لاہور(سپورٹس رپورٹر) اولمپئن خواجہ جنید کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن برائے سپورٹس تعینات کر دیا گیا۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے تمام پروگرام خواجہ جنید کی رہنمائی میں مزید بہتر ہوں گے۔خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن برائے سپورٹس ہونا اعزاز کی بات ہے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔