• news

سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کمی آگئی، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، صوبے میں قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ لاہور میں درجہ اول کے آلو 70اور درجہ دوم کے 60 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ 3 ماہ پہلے ڈھائی سو روپے کلو ملنے والا پیاز آج 100روپے کلو ہے۔ درجہ اول کے ٹماٹر 37 سے 40 روپے کلو جبکہ 400 روپے کلو والی بھنڈی 150روپے میں مل رہی ہے۔گرمی بڑھنے سے لیموں کی طلب میں اضافہ ہوا اس لیے قیمت بڑھ گئی ہے، کوشش ہے عیدالاضحیٰ پر سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو ایسے ہی برقرار رکھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن