رواں برس 950 ارب کے ترقیاتی بجٹ سے صرف 379 ارب خرچ ہوئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رواں سال 950 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 379 ارب استعمال ہوئے۔ صحت، اعلیٰ تعلیم سمیت سماجی شعبے اور انفراسٹرکچر کے کئی منصوبے متاثر ہوئے۔ خسارے میں کمی کیلئے پی ایس ڈی پی کے اخراجات میںکمی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کے پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 9ہزار 800 ارب روپے درکار ہیں۔ گزشتہ 10سال میں وفاقی ترقیاتی بجٹ سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور مہنگائی کی وجہ سے بھی ترقیاتی بجٹ متاثر ہوا۔