حیدر آباد سلنڈر دھماکہ، 7ہلاکتیں، زخمی 60 سے زائد ، بلاول کا اظہار افسوس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حیدرآباد میں گزشتہ روز ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 60 سے تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر رنجیدہ ہوں، یقین ہے کہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے میں کوئی کسر چھوڑی نہیں جائے گی، متعلقہ حکام تحقیقات کریں، اگر واقعہ کسی مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے تو ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔