• news

عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع‘ چاہتی  ہوں، 9 مئی واقعہ ختم کر دیا جائے: زرتاج گل 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی عبوری ضمانت میں  آٹھ جون تک توسیع کردی۔ زرتاج گل نے کہا ہے کہ  چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے۔ جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں۔ امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن