• news

خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں: سالک  حسین  

اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر مذہبی امور، اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کی تعمیر نو میں خواتین کا کردار مثالی رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، مونا بخاری سے ملنے والے شعبہ خواتین کے وفد سے گفتگو  میں  کیا۔  چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگی خواتین پر فخر ہے، انہوں نے  ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن