کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت
نیو یارک (نیٹ نیوز) ناسا کی ٹیلی سکوپ نے کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور کہکشاں کو دریافت کیا ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق JADES-GS-z14-0 نامی کہکشاں کا قیام بگ بینگ کے 29 کروڑ سال بعد عمل میں آیا تھا۔