شیخوپورہ: ایف آئی اے کا جیولر شاپ پر چھاپہ‘کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث شخص گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کرکے ایک جیولر شاپ پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جسے ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کردیا گیا۔ ہمایوں بازار و دیگر مقامات پر غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد روپوش ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عرصہ دراز سے شیخوپورہ میں غیر قانونی طور پر وسیع پیمانے پر غیر ملکی کرنسی کے لین دین کا کاروبار ہورہا ہے مگر با اثر افراد کی پشت پناہی اور سفارش کی وجہ سے یہ مافیا دوبارہ دھندہ شروع کردیتا ہے۔ چھاپہ کے دوران ہمایوں بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ مذکورہ تاجر سیٹھ عرفان نے چند سو ڈالر لیے اور مخبری پر گرفتار ہوگیا۔