• news

کھانے کے شوقین افراد کیلئے اٹلی کا نیپلز دنیا کا بہترین شہر قرار 

نیپلز (نیٹ نیوز) ٹائم آؤٹ کی رپورٹ میں اٹلی کے شہر نیپلز کو کھانے کے شوقین افراد کے لیے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ کچھ افواہوں کے مطابق پیزا کی تخلیق اسی شہر میں ہوئی اور اس فہرست میں بھی کہا گیا ہے کہ نیپلز کے پیزا کو ضرور کھانا چاہیے، مگر اس کے ساتھ ساتھ پاستا ڈش اور میٹھا پکوان کھانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ ورلڈز بیسٹ فوڈ سٹیز نامی اس فہرست کے لیے 20 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا۔ نیپلز کے بعد دوسرے نمبر پر جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ رہا اور یہاں کے ایک پکوان کوٹا سینڈوچ کو لازمی کھانے کا مشورہ دیا گیا۔ تیسرے نمبر پر پیرو کا شہر لیما رہا جہاں کے نامی پکوانوں کو کھانے کا مشورہ دیا گیا۔ ویتنام کا شہر Ho Chi Minh City چوتھے، بیجنگ 5 ویں، بینکاک چھٹے، کوالالمپور 7 ویں، ممبئی 8 ویں، دبئی 9 ویں جبکہ پورٹ لینڈ (امریکی شہر) 10 ویں نمبر پر رہا۔

ای پیپر-دی نیشن