لندن میں سکھوں کی مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آ گیا
لندن (نیٹ نیوز) لندن میں سکھوں کی مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آ گیا۔ سکھ مذہبی عدالت 30 مجسٹریٹس اور 15 ججوں پر مشتمل ہو گی۔ سکھوں کی مذہبی عدالت اپنے مذہبی اصول اور روایات سامنے رکھ کر فیصلے سنائے گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سکھ خواتین، بچوں پر گھریلو تشدد، طلاق اور دیگر مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں گے۔