توہین عدالت: وزیراعظم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تحریری فیصلہ جاری، 14 جون کو دلائل دینے کا حکم
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ججوں کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے وفاق کے وکیل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے14 جون کو دلائل دینے کا حکم دے دیا۔