• news

پاکستانیوں کی بچت، سرمایہ کاری  کی صلاحیت بڑھ گئی

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانیوں کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ کنزیومر کانفیڈنس سروے کی دوسری رپورٹ میں کہا گیا کہ اہل پاکستان کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت ستمبر 2023ء سے اب تک 11 فیصد بڑھی، جو اب 4 فیصد سے 15 فیصد پر آ گئی ہے۔ بچت میں ناکامی کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں کمی آئی، جو 96  فیصد سے 85 فیصد ہوگئی ہے۔ گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداری کے لیے بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو پہلے 2 فیصد تھا اور 7 فیصد پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن