ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر اعتراض
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ آفس نے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ آفس نے شناختی کارڈ اور درخواست پر دستخط میں مماثلت نہ ہونے کا اعتراض لگاتے ہوئے درخواست اعتراض لگا کر دی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قائم مقام صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ ٹربیونل مقرر کرنے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024ء پر نہیں ہو سکتا ہے، استدعا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔