• news

ٹرمپ کے حامی مشتعل، مظاہرے، پرچم الٹا لہرا دیا: توہین برداشت نہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن (این این آئی) امریکی انتخابی مہم کے دوران ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ووٹرز کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کی رشوت کے کیس میں مجرم قرار دیئے جانے پر ری پبلکن پارٹی کے حامی مشتعل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد مقامات پر احتجاج کے دوران ری پبلکن پارٹی کے حامیوں نے امریکا کے پرچم کی توہین بھی کی ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران امریکی پرچم کو الٹا لہرایا گیا۔ صدر جو بائیڈن نے قومی پرچم کی توہین پر ری پبلکن پارٹی کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ قومی پرچم کی توہین کسی بھی طور برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جنہیں کسی کیس میں جیوری نے مجرم قرار دیا۔ اب صدارتی انتخاب میں شرکت کے لیے ان کی اہلیت پر بھی سوال اٹھ رہا ہے۔ ڈیموکریٹس نے عدالتی فیصلے کو اچھالنا شروع کر دیا ہے۔ ملک بھر میں ووٹرز کو باور کرایا جا رہا ہے کہ ایک سزا یافتہ شخص ان سے ووٹ چاہتا ہے۔نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر لوگوں نے سابق صدر ٹرمپ پر فردِ جرم عائد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ’’گلٹی‘‘ کے بینر اُٹھا رکھے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن