• news

ایگزٹ پول جاری، پہلے بھی زیادہ سیٹیں: مسلمانوں کا دشمن مودی پھر جیت گیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کے اتحاد کو برتری حاصل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے 6 ایگزٹ پول میں انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد کی کل 543 میں سے 355 سے 380 نشستوں پر کامیابی متوقع ہے۔ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد ’’انڈیا‘‘ کو 125 سے 165 تک نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ دیگر پارٹیوں کو 43 سے 48 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ حکمران اتحاد این ڈی اے نے 2019ء کے انتخابات میں 353 نشستیں لی تھیں۔ حکومت سازی کیلئے کسی بھی جماعت کو کم از کم 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار  ہیں۔ کرناٹک میں بی جے پی مخالف اتحاد انڈیا کو 25 میں سے 23 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ ایکس مائی اتڈیا پول سروے کیمطابق نتائج کی درستگی سے متعلق ہمارا ٹریک ریکارڈ 94 فیصد تک درست ہوتا ہے۔ لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ساتویں آخری مرحلے کیلئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہی‘ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہو گا۔ مودی کو پہلے  سے بھی زیادہ سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ مسلمانوں کا دشمن نریندر مودی بھارت میں پھر حکومت بنائے گا۔ انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں فتح کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتی عوام نے ریکارڈ تعداد میں حکمران اتحاد کو دوبارہ منتخب کر لیا۔ موقع پرست اپوزیشن اتحاد ووٹرز سے جڑنے میں ناکام رہا۔ اپوزیشن اتحاد ذات پرست‘ فرقہ پرست اور بدعنوان ہے۔ ووٹ کا جمہوری حق استعمال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہماری جمہوریت کی بنیاد ہی لوگوں کی اس جمہوری پراسیس میں شرکت ہے۔ انتخابات میں جوانوں اور خواتین کی بھرپور شرکت حوصلہ افزاء عمل ہے۔ تاہم سرویز ایجنسیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کردیے گئے ہیں۔ ری پبلک بھارت میٹرکس کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو 543 میں سے 353 سے 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس پر مشتمل اتحاد ’انڈیا‘ کو 118 سے 133 نشستیں مل سکتی ہیں اور دیگر کو 43 سے 48 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جان کی بات ایجنسی کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ این ڈی اے کو 362 سے 392، انڈیا اتحاد کو 141 سے 161 اور دیگر کو 10 سے 20 نشستیں مل سکتی ہیں۔ دینک بھاسکر کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں بنے دائیں بازو کے اتحاد کو 285 سے 350 جبکہ کانگریس اتحاد کو 145 سے 201 اور دیگر جماعتوں کو 33 سے 49 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ انڈیا نیوز ڈی ڈائنامکس کے ایگزٹ پول میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی اے 371، انڈیا 125 اور دیگر جماعتوں کو 47 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ ریپبلک ٹی وی پی مارک کی جانب سے جاری ایگزٹ پول میں بھی این ڈی اے کو 359، اپوزیشن اتحاد انڈیا کو 154 اور دیگر جماعتوں کو 30 نشستیں  ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے کئی ریاستوں میں مخالفین سے آگے ہے اور ان ریاستوں میں گجرات، دہلی، اڑیسہ، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ شامل ہیں جبکہ کانگریس کی  پنجاب اور کیرالہ میں برتری کا امکان ہے۔ حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا میں 272 ارکان کی حمایت ضروری ہے اور ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد نریندر مودی کا مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن