قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن شروع، مرکزی بلڈنگ گراکر جدید عمارت بنانیکا منصوبہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیمپئینز ٹرافی 2025 ء کیلئے قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا۔ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کیلئے ابتدائی طور پر مین بلڈنگ سے دفاتر کی منتقلی کا کام شروع کیا گیا ہے جس کیلئے تمام ڈائریکٹرز اور ان کے شعبوں کو فار اینڈ بلڈنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کیا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران دفاتر کی منتقلی کا کام مکمل ہو جائیگا جس کے بعد مین بلڈنگ کو گرانے کا منصوبہ ہے، نئی عمارت کو جدید طرز پر گرائونڈ کے قریب بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ مین بلڈنگ میں زیادہ تر ہوسپیٹلیٹی باکسز فرنٹ پر بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائیگی، منصوبے کے مطابق شائقین کو بہتر ویو دینے کیلئے نئی سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔