• news

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے4 مسافرگرفتار 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزموں میں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان اورگلفام احمد شامل ہیں۔ ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے، تینوں کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ جبکہ گلفام احمد براستہ سپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق گوجرانوالا سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن