• news

 آکسفورڈ یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کیلئے نئی گریجویٹ سکالرشپ کا اعلان 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کیلئے نئی گریجویٹ سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان برطانیہ میں آکسفورڈ پاکستان پروگرام انڈومنٹ فنڈ کے سالانہ عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور سماجی ترقی کے لیے اعلی تعلیم کا کردار اہم ترین ہے۔ بلوچستان سے مستقبل کے لیڈروں کی تربیت کے لیے یہ سکالرشپ سنگ میل ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن