نوشہرہ ورکاں:گٹر میں گر کر2 سالہ بچی جاں بحق، ٹھکیدار کے خلاف مقدمہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ہسپتال کے گٹر میں گر کر دو سالہ بچی جاں بحق ایکسیئن بلڈنگ کی رپورٹ پر ٹھکیدار کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع کروا رکھا ہے جہاں ٹھکیدار کی غفلت اور لاپرواہی سے ہسپتال میں مقیم دو سالہ تانیہ دختر رحمت دین کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی مقامی پولیس نے ایکسیئن بلڈنگ صباء افضل کی رپورٹ پر ٹھکیدار جاوید اقبال قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔