فیصل آباد:روڈ کراس کرتے گاڑی کی ٹکر سے کم سن بچی جاں بحق
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثہ میں کمسن بچی جاںبحق ہو گئی‘ چنیوٹ کے رہائشی ناصر عباس کی9 سالہ بیٹی رحمت بی بی اپنی والدہ کے ہمراہ کینال روڈ پر پیدل سڑک کراس کر رہی تھی کہ اسی نامعلوم گاڑی ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا‘ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی جبکہ حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔