شرقپور: گاڑی درخت سے ٹکراگئی‘ 3افراد جاں بحق
شرقپورشریف (نامہ نگار ) شرقپور دودھ کی لوڈر گاڑی کا ٹائر برسٹ ‘ تین کلابازیاں کھا کر روڈ پر درخت سے ٹکرا گئی‘ تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ممتاز ، ملک افضال ڈرائیور محمد شاہد کے ہمراہ دودھ لیکر سواری ڈالہ نمبری QAD - 878 خان پور ٹوریا سے لاہور جا رہے تھے۔ جب شرقپور لال پلی کے قریب پہنچے تو تیز رفتار گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور گاڑی اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے تین کلابازیاں کھا کر روڈ پر درخت سے ٹکرا گئی۔جس کی وجہ سے دو افراد ممتاز اور ملک افضال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور محمد شاہد کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔