طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی :جاوید قصوری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔تمام بڑے شہروں میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔حکمرانوں کی جانب سے وافر بجلی کے دعووں اور اس کی طلب میں کمی کے باوجود شارٹ فال ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ایک طرف لوڈ شیڈنگ نے عوام کو برا حال کر دیا ہے کارخانے بند ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اوور بلنگ نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 3 سو 19 میگا واٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ پی پی 168 ہنجروال اور ملحقہ آبادیوں میں بنیادی انسانی سہولیات کی عدم فراہمی ہے۔ صفائی ستھرائی اور صاف پانی کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ سیوریج ملا پانی پی کر رہائشیوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس بی ، سی کی بیماریوں کا شکار ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے پی پی 168 کے علاقے ہنجروال میں ذمہ داران اور معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قرآن عظیم ہماری رہنمائی کیلئے سب سے موثر ذریعہ ہے۔ اس پر عملدرآمد کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔