مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن انتخابات :مشتاق احمد قادری صدر، محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری منتخب
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن کے انتخابات مرکزی کوآرڈینیٹر الیکشن کمیشن ڈاکٹر حمزہ مصطفائی کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں ضلع لاہور۔ضلع قصور۔ضلع ننکانہ صاحب۔ضلع شیخوپورہ کے ارکین نے حصہ لیا۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے اراکین نے کثرت رائے سے مشتاق احمد قادری (چھانگا مانگا) کو صدر اور محمد اکرم قادری (لاہور)کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔